خواجہ فریدیونیورسٹی میں آٹھویں انٹرنیشنل فزکس کانفرنس کاانعقاد

خواجہ فریدیونیورسٹی میں آٹھویں انٹرنیشنل فزکس کانفرنس کاانعقاد
رحیم یارخان( )خواجہ فریدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں سیمی کنڈکٹراورنینومیٹریل کے موضوع پردوروزہ انٹرنیشنل فزکس کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کے پہلے روز کے مہمان خصوصی نیشنل سکلزیونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمختارتھے۔

جبکہ یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ اس کانفرنس کے چیف آرگنائزرڈین پروفیسرڈاکٹرمحمد اصغرہاشمی تھے۔کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ فریدیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمدسلیمان طاہرنے معزز مہمانوں کوخوش آمدیدکہا اورکانفرنس میں شرکت پرانکاشکریہ اداکیا۔ان کاکہنا تھاکہ سینئرپروفیسرزاورریسرچ کے ماہرین کی آمدنہ صرف یونیورسٹی اورڈیپارٹمنٹ بلکہ فزکس کے طلباء وطالبات کے لیے باعث اطمینان ہے جہاں سیکھنے کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ ہماری تعلیم وتحقیق کامحور حقیقی معنوں میں ملکی مسائل کاحل ہونا چاہیے جہاں صنعتوں کو ریسرچ کے ذریعے معاشرے کی فلاح کے منصوبے کی تکمیل مدنظر ہونی چاہیے۔
اس موقع پراپنے مرکزی خطاب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مختارنے خواجہ فریدیونیورسٹی کی برق رفتارترقی پر بے حدمسرت کااظہارکیا۔انہوں نے وائس چانسلر کی خدمات اورکاوشوں کوسراہتے ہوئے یونیورسٹی ہذاکی مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیااورہرممکن تعاون کا بھی یقین دیالا۔

کانفرنس کے دیگرشرکاء نے اپنے تحقیقی مکالمے پیش کیے اورخط جنوبی پنجاب کے لیے بالعموم اوررحیم یارخان کے لیے خواجہ فرید یونیورسٹی کے قیام کو انتہائی احسن اقدام قراردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں