صدر رحیم یار خان چیمبر محمد اقبال حفیظ کی سر براہی میں پہلی ساؤتھ پنجاب انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد۔
رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آج پہلی ساؤتھ پنجاب انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتحاح ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی اور رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ربن کاٹ کر کیا۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان محمد شکیل بھٹی نے کہا کہ رحیم یار خان چیمبر کی یہ نہایت ہی بہترین کا وش ہے ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اس علاقے کے طلبہ و طالبات کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر رحیم یار خان چیمبر محمد اقبال حفیظ نے کہا کہ پہلی دفعہ رحیم یار خان میں تعلیم کے حوالے سے گرینڈ ایکسپو منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد طلبہ و طالبات کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ہمارے خطے کے ہو نہار طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ممالک کا رخ کرتے ہیں اور انہیں اس سلسلہ میں رہنمائی کے لیئے انہیں رہنمائی کے لیے بڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے
اس بات کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے میں نے اور میری ٹیم نے انٹر نیشنل یورنیورسٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ کر کے انہیں رحیم یار خان چیمبر میں مدعو کیا۔تاکہ ہمارے جو بچے جو کہ باہرکی یو رنیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصوّل کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں صحیح رہنمائی مل سکے۔محمد اشفاق وڑائچ سنئیر نائب صدر رحیم یار خان چیمبر نے کہا کہ انٹرنیشنل یورینیورسٹیوں کا رحیم یار خان تشریف لانا خوش آئند ہے۔میں امید کرتا ہو ں کہ رحیم یار خان کے طلبہ و طالبات کے لیئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے نئی راہیں کھلیں گئی۔
میاں سعد حسن نائب صدر نے کہا کہ آج کی اس ایکسپو میں انٹر نیشنل یورنیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے ریجن کے سکولوں،کالجوں اور یورنیورسٹیوں نے بھی بھر پور حصہّ لیا ہے جو خوش آئند ہے اور ہمارے شہر کے لوگوں نے بھی بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے یہ ایکسپو ہمارے ممبران انکی فیملیوں نے اس ایکسپو کا مقصد پورا کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان وقاص ظفر ,صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان قیصر غفور چودری اور جنرل سیکرٹری میاں محمد شوکت نے تمام سٹالز کا وزٹ کیا اور رحیم یار خان چیمبر کی کاوش کو سراہا۔
پروگرام کے اختتام پر تما م سکولوں،کالجوں اور یورنیورسٹیوں کے پرنسپل صاحبان کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر سر پرست اعلیٰ حاجی محمد ابراہیم، چیئرمین فرینڈ ز فاؤنڈر الائنس میاں محمد عامر شہباز، گروپ لیڈرو سابق نائب صدر رحیم یار خان چیمبر عبدالرؤف مختار ایگزیکٹو ممبران قاری ظفر اقبال شریف، عبدالواحید بھٹی، عاطف غفار، محمود احمد، محمد نعیم، مختلف سکولوں، کالجوں اور یورنیورسٹیوں کے پرنسپل صاحبان، رحیم یار خان چیمبر کے ممبران اور انکی فیملیز، مختلف انسٹیٹوٹ کے طلبہ و طالبات اور رحیم یار خان کے شہریوں نے کشیر تعداد میں ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments