رحیم یارخان( )شیخ زید میڈیکل کالج کے ساتویں سالانہ میگزین”ریگزار“ کی افتتاحی تقریب کالج ہذاکے لیکچر ہال 3میں منعقد ہوئی“
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری کی زیر صدارت اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرز بریگیڈیئر رضوان اللہ خاں تھے،جنہوں نے ربن کاٹ کر میگزین کی تقریب کا افتتاح کیا۔تقریب میں میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات ایم ایس ڈاکٹرعمران بشیر، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عنبرین بھٹی، ہسپتال کے متعدد شعبہ جات کے ایچ اوڈیز سابق ایم ایس ڈاکٹر آغاتوحیداحمد بھی اس تقریب میں خصوصی طور پرمدعوتھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے کہاکہ ”ریگزار“ میگزین پچھلے سات سالوں سے شائع ہورہاہے اس کی تیاری میں چھ ماہ لگے ہیں میگزین میں میڈیکل کے سٹوڈنٹس اوراساتذہ کی طرف سے ریسرچ پر مضامین بڑی عرق ریزی کے بعد شامل کئے گئے ہیں یہ میگزین میڈیکل کے طلباء وطالبات کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جو انکی معلومات میں اضافہ کا باعث ہوگا۔انہوں نے اس میگزین کی تیاری میں دن رات محنت کرنے والے طلباء وطالبات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شیخ زید میڈیکل کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے کالج کے ایک ط الب علم نے پاکستان کی 42 میڈیکل یونیورسٹیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر رضوان اللہ خاں نے ساتویں سالانہ میگزین ”ریگزار“ کی کامیاب اشاعت پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری، انکی ٹیم اورطلباء وطالبات کو خراج تحسین پیش کیا اورطلباء وطالبات کی ذہانت کو سراہا،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان میں شعبہ میڈیکل میں محدوو وسائل کے باجود ہمارے بچے کسی بھی ترقیاتی یافتہ ملک سے کم نہیں ہیں جو کم سہولتوں کے باوجود بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میگزین طلباء وطالبات کی ذہانت اوراساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈیئر رضوان اللہ کو پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری نے ”میگزین اورشیلڈپیش کی، جبکہ ہال میں موجود آئے ہوئے مہمانوں کو بھی میگزین پیش کئے گئے مہمان خصوصی نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری کو حسن کارکردگی شیلڈ پیش کی اورانکی خدمات کو سراہا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سلطان احمد اویسی نے سرانجام دے جبکہ ڈاکٹر مظہرحسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخاں قیصر غفور چوہدری، جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت، میڈیا فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر برہان مصطفیٰ،پروفیسر ڈاکٹر طارق غفور، پروفیسر ڈاکٹر شیخ خرم سلام سہگل، ڈاکٹررانا الیاس احمد، میڈم راحت رمضان ودیگر موجودتھے۔
Load/Hide Comments