رحیم یارخان( )جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے سب سے بڑے ہسپتال آر وائی کے کا کامیابی کی طرف ایک اور قدم گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ٹرانس پلانٹ وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا“
افتتاح پہوٹہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد انور نے کیا اس موقع سی ای او آر وائی کے ہسپتال پروفیسرڈاکٹر مظہر جام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں ڈاکٹر شہزاد انور کا شکریہ ادا کرتا جنہوں نے آر وائی کے ہسپتال کو کڈنی ٹرانسپلانٹ میں رجسٹرڈ کروانے میں کردار ادا کیا آر وائی کے ہسپتال بہاولپور ڈویژن کا پہلا اور جنوبی پنجاب کا دوسرا پرائیویٹ ہسپتال ہے جو کڈنی ٹرانسپلانٹ میں رجسٹرڈ ہے ہماری کوشش ہے کہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو اچھا علاج دیا جائے تاکہ لوگوں کو لاہور کراچی ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے مزید ڈاکٹر شہزاد انور نے کہا کہ میں نے آر وائی کے ہسپتال کو چیک کیا ہے جس کی سرجن ٹیم بہت اچھی ہے جو سرجن ٹیم لاہور کراچی ہسپتالوں میں ٹرانسپلانٹ کرتی وہی سرجن ان کی ٹیم کا حصہ ہیں اس ہسپتال سے خطے کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ٹرانسپلانٹ کیلئے ان کو دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا
مزید ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین نے کہا کہ گرودں کا مرض سب سے زیادہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں میں ہوتا ہے جو لوگ شوگر کو مرض نہیں سمجھتے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول نہیں کرتے جس وجہ سے وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہ سٹون پٹی جس کی سب سے بڑی وجہ حکیموں کی ادویات اور درد دور کرنے والی ادویات کے بے دریغ استعمال ہے ان وجوہات کی وجہ سے گردوں کا مرض بڑھ رہا اور اس کا علاج گرودں کی ٹرانسپلانٹیشن اور دوسرا حل ڈائیلاسز ہیں اس موقع پر ڈاکٹر عرفان علی ڈاکٹر سید عاطف شاہ،ڈاکٹرمحمداظہر، ڈاکٹر جام جاوید اقبال صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصر غفور چوہدری جنرل سیکرٹری میاں محمد شوکت انفارمیشن سیکرٹری صادق ضیاء چوہدری بلال اکرم اور دیگر افراد موجود تھے۔
Load/Hide Comments