رحیم یار خان ( ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم قرار داد پاکستان کی مرکزی تقریب“
میونسپل کمیٹی ٹائون ہال رحیم یار خان میں پرچم کشائی کی گئی“
ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے صدر پریس کلب ضلعی افسران ، سول سوسائٹی ، ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ پرچم کشائی کی“
پولیس ، ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی“
23 مارچ قرارداد پاکستان نے علامہ اقبال کے خواب پر مہر ثبت کی۔ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے حصول کو یقینی بنایا۔ پاکستان طویل اور سخت جدوجہد کےنتیجے میں معرض وجود میں آیا۔آج کا دن ہم نے تجدیدِ عہد کے طور پر منانا ہے ۔ ملکی ترقی ، معاشی استحکام اور قیام امن کے لئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز