رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں آنکھوں کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن امریکہ سے عطیہ کی گئی چار آنکھوں سے مریضوں کی دنیا روشن, قدرت کے تمام رنگ اب اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔
تفصیل کے مطابق شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری کے خصوصی تعاون سے چار مریضوں کی آنکھوں کی پیوند کاری کی گئی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر پیوند کاری کے اس عمل میں موجودتھے۔ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین عربی (گولڈمیڈلسٹ) کی نگرانی میں کامیاب آپریشن ہوئے اس موقع پربریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر صلاح الدین عربی نے بتایا کہ ان آنکھوں کو امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم (اپنا) APNAA نے مہیا کرایا اور ان کا سامان وغیرہ بھی دیا. ایک مریض پر تقریباً دس لاکھ خرچہ آتا ہے۔امریکہ میں ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈاکٹر فواد کے ہم بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی دلچسپی لیکر چارآنکھیں عطیہ کیں۔
انہوں نے بتایا کہ چارخواتین کا کامیاب آپریشن ہوا جن میں تین پیدائشی طور پرنابینا تھیں ان میں دو سگی بہنیں ہیں، جبکہ ایک آنکھوں پرچوٹ لگنے کے بعد اپنی بینائی کھوبیٹھی تھیں، ان چاروں کا آپریشن کرکے آنکھیں لگادی گئی ہیں اب یہ دنیا دیکھ سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم پروفیسرڈاکٹر محمدسلیم لغاری کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغار ی نے کہاکہ شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کی آنکھوں کی پیوند کاری کی سہولت کاآغاز ہوگیا ہے آج ہمارا دیرینہ خواب پورا ہو گیا۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں مریضوں کے بہترین علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ انہوں نے سربراہ شبعہ امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر سلیم لغاری نے مریضوں کی عیادت کی۔ پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم(..(APNAA نے مہیا کیے ہیں. وہاں کے لوگ بخوشی انسانی اعضاء عطیہ کرتے ہیں تاکہ ان کے اعضاء مرنے کے بعد لوگوں کے کام آئیں۔ ان اعضاء کو پاکستان لانے میں پراسس کرنے میں پاکستانی تقریباً 10 لاکھ روپے ایک مریض پر خرچ آتے ہیں۔ لیکن شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں ان چاروں مریضوں کا کارنیا ٹرانسپلانٹ مفت کیا گیا ہے جس کے لیے شعبہ امراض چشم کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی، ڈاکٹر محمد صدیق چوہدری، ڈاکٹر رضاء اللہ مزاری، ڈاکٹر اجمل ِڈاکٹر سجاد حیدر، انیستھزیا ٹیم و دیگر عملہ کی کاوشوں سے کامیاب ثرانسپلانٹ ممکن ہوا۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر نے بھی پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین عربی ہیڈ اف شبعہ امراض چشم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ بینائی ملنے پر مریضوں نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر اور آئی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹروں و عملہ کو دعائیں دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیرا ریاض، ڈاکٹر محمد لطیف، ڈاکٹر رانا الیاس احمد ودیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments