چولستان میں ٹڈی دل کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی تلاش کے لئے سرویلنس کا عمل جاری ہے۔ترجمان ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد گذشتہ روز چولستان میں جاری ٹڈی دل کی انسدادای کارروائیوں کا معمول کے مطابق جائزہ لینے گئے تھے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر چولستان میں ٹڈی دل کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی تلاش کے لئے سرویلنس کا عمل جاری ہے۔ترجمان نے ڈپٹی کمشنر سے منسوب محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے آفیسر کی جانب سے چولستان میں غیر قانونی شکار سے متعلقہ میڈیاکو بیان دینے کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کاچولستان کا وزٹ شیڈول تھا جس کے بارے میں تمام متعلقہ محکموں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔

علاوہ ازیں چولستان میں آفیسرز اپنا کھاناساتھ لیکر گئے تھے اور کھانے کے بعد تمام افسران بخیرو عافیت روانہ ہو گئے اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ترجمان کے مطابق بعد ازاں سامان لانے والی گاڑی کوشہری حدود بمقام سنی پُل ایک گاڑی نے تعاقب کرکے روکنے کی کوشش کی اور گاڑی میں موجود ڈرائیورڈاکوؤں کا حملہ سمجھ کر خوفزدہ ہو گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس تمام واقع کی شفاف انکوائری کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ وائلڈ لائف آفیسر کے میڈیا میں جاری بیان میں ابہام ہے اگر ایسا کوئی واقع ہوتاتو گاڑیوں کو رینجرز، پولیس یا تحفظ جنگلی حیات کی چیک پوسٹ پر روکا جاتامگر ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں