یو اے ای کی طرف سے تحفہ کیے گیے نیو کارڈیک سینٹر کو شیخ زاید میڈیکل کالج و ھسپتال کے حوالے کر دیاگیا,

رحیم یار خان( )یو اے ای حکمران و صدر شیخ محمد بن زاید النہان و فیملی کہ طرف سے تحفہ کیے گیے نیو کارڈیک سینٹر کو شیخ زاید میڈیکل کالج و ھسپتال رحیم یار خان کے حوالے کر دیا.


تفصیلات کے مطابق یو اے ای حکومت کی طرف سے شیخ زاید ھسپتال کو نیو کارڈیک سینٹر کا تحفہ دیا گیا ھے. اس کارڈیک سینڑ پر 13.6 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ھے. اس کارڈیک سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مشینری لگائی گئی ھے. یہ پروجیکٹ 14 ماہ کی قلیل مدت میں پایا تکمیل کو پہنچا ھے.

کارڈیک سینڑ کو شیخ زاید ھسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے کاغذات ایچ ڈی پی یو اے ای کے انجنیئر محمد معیز احمد نے پر نسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ھسپتال رحیم یار خان کے حوالے کیے. اس موقع پر الجواہر ٹیکنیکل اوورسیز یو اے ای نے بھی کاغذات پرنسپل کے حوالے کیے.
کارڈیک سینٹر حوالے کرنے کی اس تقریب میں ھیڈ آف کارڈیک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد، ایم ایس شیخ زاید ھسپتال ڈاکٹر امجد علی خان، فوکل پرسن کارڈیک سینٹر پروجیکٹ ڈاکٹر امجد عزیز، اے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر و ایچ ڈی پی یو اے ای و الجواہر ٹیکنیکل اورسیز یو اے ای کے انجنیز بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں