ریسکیو1122 نے دیگر محکموں کے ساتھ مل کرشہر میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرلی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

*ریسکیو1122کی ٹیم نے دیگر محکموں کے ساتھ مل کرشہر میں خستہ حال خطرناک عمارتوںکا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرلی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر*

رحیمیارخان ( )حکومتی ہدایات کے تحت ریسکیو1122کی ٹیم جن میں لیڈفائر ریسکیورفاران جیلانی،فائر ریسکیورانیق مصطفی،میونسپل کارپوریشن کے عہدہ دارسرورثانی اور گرداورجام منظورنے شہر میں موجود پُرانی وخستہ حال اورخطرناک عمارات کامعائنہ کیا۔جن میں محلہ فیض آباد،محلہ بکریاں والا نزد قاضی بازار،محلہ قادریہ ومحلہ یثرب صدر بازار،محلہ غوثیہ،تھانہ بازار،نشاط سینماروڈاورشمالی گلیات محلہ کانجواںشامل ہیں۔ٹیم نے معائنہ کرتے ہوئے عمارتوں کی موجودہ حالت زار،ان میں رہائش پذیر لوگوں کی معلومات،ان عمارتوں سے مالکان و رہائش پذیر افراد اور دیگرقریبی افراد کو درپیش خطرات کاجائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ حکام کو فراہم کردی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابرنے کہاکہ گنجان آباد محلوں اور بازاروں سے ملحقہ آبادی میں خطرناک عمارتوں کا وجود یقینی طور پر حادثات کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے،جائزہ کے تحت تنگ گلیوں میں حادثات پیش آنے کے صورت میں ایمرجنسی گاڑیوں کے ذریعے رسائی ممکن نہیں،عمارات کی حالت انتہائی ناگفتہ ہونے کی وجہ سے رہائش پذیر لوگوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔جائزہ رپورٹ کے مطابق مالکان کو چاہیے کہ ایسی عمارات کو فوری خالی کرواکر ان کی تعمیر نو کروائیں اور اس میں موجود رہائشی افراد کو فوری طورپر محفوظ عمارات میں منتقل کیا جائے تاکہ آنے والے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں