مورخہ16مارچ 2020
رحیم یار خان( )ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو دیگر افراد سے علیحدہ رکھنے کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (رحیم یار خان کیمپس) اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 300بیڈزپر مشتمل کوارنٹائن سنٹرز قائم کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا دیگرکے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں 100بیڈز جبکہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی میں 200بیڈز کے قرنطینہ سینٹرز فنکشنل کر دیئے۔
ان سنٹرز میں ایران، چین، اٹلی سمیت دیگر متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد کو14روز تک طبی ماہرین کی زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دو قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے 300بیڈز پر مشتمل سنٹرز میں تمام بنیادی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ا
نہوں نے کہا کہ ان سنٹرز میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو رکھا جائے گا اور کسی بھی شخص میں علامات ظاہر ہونے پر اسے فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن سنٹرز میں تربیت یافتہ عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ان سنٹرز میں رہنے والے افراد کو کھانے پینے کی سہولیات بھی ضلعی انتظامیہ فراہم کرے گی۔ علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا دیگرکے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں 100بیڈز جبکہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی میں 200بیڈز کے قرنطینہ سینٹرز فنکشنل کر دیئے۔
ان سنٹرز میں ایران، چین، اٹلی سمیت دیگر متاثرہ ممالک سے آنے والے افراد کو14روز تک طبی ماہرین کی زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دو قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے 300بیڈز پر مشتمل سنٹرز میں تمام بنیادی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو رکھا جائے گا اور کسی بھی شخص میں علامات ظاہر ہونے پر اسے فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹائن سنٹرز میں تربیت یافتہ عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ان سنٹرز میں رہنے والے افراد کو کھانے پینے کی سہولیات بھی ضلعی انتظامیہ فراہم کرے گی۔
Load/Hide Comments