پاکستان میں بہترین ہیلتھ سسٹم موجود ہے, خرم پرویز

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ہیلتھ سسٹم موجود ہے ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کا پیشہ ہے اس سے رزق ملتا ہے اور اجر بھی مریض کو اللہ تعالی کے بعد ڈاکٹر سے صحت یابی کی امیدرہتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیخ زید میڈیکل کالج کے زیر اہتمام تیسرے سالانہ ایم بی بی ایس ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آنے والے دور میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے انتھک محنت کی ضرورت ہے شیخ زید میڈیکل کالج کی فیکلٹی وپرنسپل قابل تعریف ہیں، سٹاف وسائل کی کمی کے باوجودپوزیشنیں حاصل کرنا قابل تعریف ہے میڈل حاصل کرنے والے طلبا مبارک باد کے مستحق ہیں جو پوزیشنیں نہیں لے سکے وہ دل چھوٹا نہ کریں زیادہ محنت کریں۔

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے خطاب کرتے ہوے بتایا کہ شیخ ذید میڈیکل کالج کو تعلیمی میدان میں پنجاب میں منفرد مقام حاصل ہے گزشتہ کئی سالوں سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے کا سہرا قابل فیکلٹی کے سر ہے انہوں نے طلبا واساتذہ کو مبارکبادی ,

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فکلٹی وہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ وسینئر ڈاکٹرز،پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر مظہر جام، ڈاکٹر علی برہان مصطفے، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، ڈاکٹر شازیہ ماجد، ڈاکٹر غلام فرید، ڈاکٹر شمع اقبال، ڈاکٹر بلال ودیگر میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں