ریسکیوکی جانب سے ہسپتال منتقل کئے جانے والا مریض کورونا مشتبہ نہیں ۔ سی ای او، ہیلتھ اتھارٹی

رحیم یار خان : ریسکیوکی جانب سے شیخ زید ہسپتال منتقل کئے جانے والے مریض کورونا مشتبہ نہیں ۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی

ترنڈہ سوائے خان سے ایک مرد اور خاتون کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا
مرد چار روز قبل ایران سے آیا ہے ۔اس کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی شیخ زید ہسپتال لایا گیا۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی

دونوں مرد اور خاتون میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ۔دونوں مرد اور خاتون کا ماہر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا،دونوں مرد اور خاتون کو ڈسچارج کیا جا رہا ہے ۔دونوں کو 14 روز تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کورونا سے متعلق کوئی بھی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کنٹرول روم کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی-

اپنا تبصرہ بھیجیں