ڈاکٹرز ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں،پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال

رحیم یارخان ( )پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن)کی زیرصدارت شیخ زیدہسپتال کمیٹی کی میٹنگ کاانعقادہوا،

جس میں کروناوائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا، میٹنگ میں ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے خصوصی شرکت کی، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق احمدنے کہاکہ کروناوائرس سے بچاؤکے حوالہ سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعمل درآمدکویقینی بنایاجائے گا، انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں سیکورٹی سخت کی جائے، لوگوں کواکھٹانہ ہونے دیاجائے اورقطاروں میں فاصلہ رکھاجائے، ڈاکٹراپنی سیفٹی کومدنظررکھتے ہوئے ماسک دستانے اورکٹ پہن کرمریض چیک کریں، ہسپتال کمیٹی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شہریوں میں آگاہی بیدارکریں کہ ہسپتال میں مریض کے ساتھ غیرضروری افرادنہ آئیں، پرنسپل نے ڈاکٹرزاورعملہ کوہدایات دیں کہ وہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں،

اپنی حفاظت کے ساتھ مریضوں کی حفاظت کویقینی بنائیں، اس موقع پرپرنسپل ڈاکٹرطارق احمدنے عملہ صفائی کوسختی ہدایات دیں کہ ہسپتال میں صفائی کے بہترانتظامات کویقینی بنایاجائے کہیں گندگی نظرنہ آئے، انہوں نے کہاکہ اگرکوئی شخص کروناوائرس میں مبتلاء ہواتواس کاباقاعدہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدآگاہ کریں گی، ہسپتال کمیٹی نے سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کوآگاہ کیاکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں قائم کئے گئے آئیسولیشن وارڈزمیں وائرس کے مشتبہ افرادکوفلٹرکیاجائے اگرصورت حال زیادہ خراب ہوتوشیخ زیدہسپتال کے آئیسولیشن وارڈمیں مریض کوبھیجاجائے، اس موقع پرپروفیسرڈاکٹرمسعودالحق، ڈاکٹرظہیرمصطفی، پروفیسرڈاکٹرجام مظہر، پروفیسرڈاکٹرشازیہ ماجد، پروفیسرڈاکٹرغلام فرید، پروٖفیسرڈاکٹرنزہت رشید، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹربرہان مصطفیٰ، ڈاکٹرراؤوزیرعلی خاں اورتمام ڈیپارٹمنٹس کے ای اوڈیز، اے ایم ایس، ڈی ایم ایس، ڈائریکٹرسیکورٹی، انچارج اوپی ڈی ڈاکٹرشازیہ عامر، ڈی ایم ایس ومیڈیافوکل پرسن ڈاکٹرراناالیاس احمدودیگرسٹاف موجودتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں