رحیم یارخان: کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کا دورہ،،،،،،
رحیم یارخان: ڈپٹی کمشنر آفس میں صوبائی وزیر کی صدارت میں اجلاس
ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی اجلاس میں شرکت
اے ڈی سی آر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابراور اے ڈی سی جی شیخ محمد طاہر شریک
چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، پرنسپل اور ایم ایس شیخ زیدہسپتال شریک
وبائی مرض کورونا وائرس نے اقوام عالم کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے پیشگی اقدامات اٹھائے ۔ وزیراعلی پنجاب نے ابتدائی طور پر 8 ارب روپے کے فنڈز اس وباء سے نمٹنے کے لئے جاری کئے ۔صوبہ پنجاب میں 19 ہزار مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں ۔ کورونا وائرس کے مشتبہ اور کنفرم مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و سٹاف قومی ہیرو ہیں ،وزیر اعلی پنجاب نے فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے علاج میں حصہ لینے والوں کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہےوزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کو عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے انتظامی امور کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے عوام حکومتی اقدامات کا ساتھ دے۔ عوامی تعاون کے بغیر مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن نہیں ۔ عوام اس وباء کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی سرگرمیاں محدود کر لیں ۔اس وباء کو سنجیدگی سے نہ لینے والے ممالک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث معاشی طور پر متاثر دیہاڑی دار طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب پلاننگ کر رہی ہے ۔صوبائی وزیر آبپاشی
رحیم یارخان:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور عوامی تحفظ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں ۔ صوبائی وزیر محسن لغاری
ضلعی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ضلع میں ابتدائی طور پر 300 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سنٹرز فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔ تحصیلوں میں قرنطینہ سنٹرز اور آئسولیشن وارڈ کے انتظامات مکمل ہیں ۔سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، ہاسٹلز، ہسپتال کی نشاندہی اور دستیاب سہولیات کو چیک کر لیا گیا ہے۔ قرنطینہ سنٹرز اور آئسولیشن وارڈز کو بوقت ضرورت بڑھانے کے انتظامات مکمل ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کے پاس کورونا وائرس کےمشتبہ و کنفرم مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کے انتظامات مکمل ہیں۔کورونا کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز و سٹاف کی حفاظت کے لئے تمام تر حفاظتی کٹس دستیاب ہیں ۔ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔شیخ زید ہسپتال میں پانچ افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ۔تین مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی جبکہ دو کا انتظار ہے ۔
ضلعی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ۔
نجی ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور ایمبولینس کا ریکارڈ انتظامیہ کے پاس موجود ہے ۔
قرنطینہ سنٹرز میں مشتبہ مریضوں کو کھانے پینے سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر
ذخیرہ اندازوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
حکومتی ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر
Load/Hide Comments