بھاولپور میں ابھی تک ایک بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔صوبائی وزیر خوراک پنجاب

بہاول پور:21 مارچ( )صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے سول ہسپتال بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر رانا یوسف، ترجمان پنجاب حکومت سمیر املک اور سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف طاہر محمودجانباز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سول ہسپتال کو کورونا وائرس کے علاج معالجہ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ 410بستروں پر مشتمل سول ہسپتال کے 107بستروں کو ابتدائی طور پر کورونا کے علاج معالجہ کے لئے تیار کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک ایک بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

بریفنگ میں مزید تبایا گیا کہ سول ہسپتال کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 27وینٹی لیٹرز کے ساتھ 100سے زائد ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور

انتظامی افسران و ملازمین کا جذبہ خدمت لائق تحسین ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا کی وبا سے تحفظ کے لئے محکمہ صحت کے وضع کردہ اصول وقواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ احتیاطی تدابیر سے کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں