اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فری ہوم ڈلیوری کی سہولیات متعارف کروادی،

مورخہ25مارچ 2020
رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے لاک ڈاﺅن کے دوران عوام کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے روکنے اور انہیں ضرور یات زندگی کی ا شیاءسرکاری نرخوں پر ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے انجمن کریانہ ایسوسی ایشن اور پھل و سبزی کے تعاون سے فری ہوم ڈلیوری کی سہولیات متعارف کروادی۔

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے لہذا شہری بھی تعاون کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے مستفید ہوں اور کریانہ، سبزی و پھل منگوانے کے لئے ہوم ڈلیوری کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔دریں اثناءانہوں نے لاک ڈاﺅن کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بینک، آٹاسیل پوائنٹس سمیت دیگر عوامی ضرور ت کے مقامات پر ایک دوسرے سے عوام کا فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے خصوصی نشان لگائے تاکہ عوام ایک دوسرے سے فاصلے میں رہتے ہوئے اپنے ضروری امور انجام دیں سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں