ارض پاک کو اس عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔میجر جنرل زاہد

مورخہ 26 مارچ 2020

جنرل آفیسر کمانڈنگ 35Div میجر جنرل زاہد کا دورہ رحیم یار خان
کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں سول ملٹری انتظامات کا جائزہ لیا,
ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت ،شیخ زید ہسپتال اور قرنطینہ سنٹرز آئی یو بی کا دورہ,
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

برگیڈئیر عاطف مجتبی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ڈی پی او منتظر مہدی کی اجلاس میں شرکت,
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی کورونا وائرس سے تحفظ اور علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے بریفنگ
ارض پاک کو اس عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔میجر جنرل زاہد
آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج سول انتظامیہ کو ہر سطح پر مدد فراہم کریں گی ۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ عوامی تعاون سے جیتیں گے ۔کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و سٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا بیرون ممالک اور ایران سے آنے والے زائرین کی ٹریسنگ اور ٹریکنگ کا سسٹم بہترین ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور مقامی ملٹری قیادت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور عوامی حفاظت کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔لاک ڈائون کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے ۔حکومتی اقدامات عوامی تحفظ کے لئے ہیں ۔ دیہی علاقوں کی عوام کو کورونا وائرس کے خدشات بارے آگہی کے لئے مقامی نمبرداروں اور با اثر علاقائی شخصیات کو رابطہ میں رکھا جائے ۔ میجر جنرل زاہد

ضلع میں چائینیز، ایرانی زائرین سمیت دیگر ممالک سے آنے والے 1325 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ۔بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی ٹریسنگ اور سکریننگ کے لئے 27 تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔
ضلع میں کورونا کے 25 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں ۔ مشتبہ مریضوں میں سے 10 کی رپورٹ منفی جبکہ دیگر 15 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ ضلع کی تمام تحصیلوں میں آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں,
ضلع میں خوراک و ادویات کا مکمل ریکارڈ انتظامیہ کے پاس موجود ہے۔چاروں تحصیلوں میں عوام کو اشیاء روزمرہ گھروں میں پہنچانے کے لئے فری ہوم ڈلیوری سروس متعارف کی ,چاروں تحصیلوں میں پبلک مقامات کو جراثیم کش پانی سے روزانہ واش کیا جا رہا ہے ۔عدالتوں ، تھانوں اور دیگر مقامات کی جراثیم کش پانی سے واشنگ کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کو گھروں میں راشن پہنچانے کے لئے تمام تاجر تنظیموں اور انڈسٹریز سے رابطہ میں ہیں ۔جلد ان گھرانوں میں راشن کی ترسیل شروع کر دی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

*جنرل آفیسر کمانڈنگ 35Div میجر جنرل زاہد کا دورہ رحیم یار خان*

اپنا تبصرہ بھیجیں