کورونا کے خلاف جنگ ہم ایک قوم بن کر جیت سکتے ہیں,سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال

رحیم یار خان( )پاکستان مسلم لیگ نے کے مرکزی سینئر رہنما اورسابق سپیکر قومی اسمبلی وسینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ کورونا عالمی آفت ہے جس نے نہ صرف گلوبل سطح پر تباہی مچائی ہوئی ہے بلکہ ارض پاک بھی اس سے شدید متاثر ہے۔

سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ودیگر خدمت گار ہمارے ہیرو ہیں جو اپنی جانوں کی خطرے میں ڈال کو اس موذی وائرس کے خلاف اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نہ صرف قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں بلکہ مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے مرکزی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ود یگر مددگار عملہ کو حفاظتی لباس و آلات فراہمی کے ساتھ ساتھ خصوصی پیکجز کا اعلان کریں ۔
PML N

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم ایک قوم بن کر جیت سکتے ہیں ۔وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر باہمی مشاورت سے اس مرض کے خلاف حکمت عملی مرتب کریں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قومی خدمت اور عوام کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے عوام میں بااثر آگہی مہم چلائی جائے بلخصوص دیہی علاقوں کی عوام میں اس مرض کے خطرات اور پھیلاﺅ بارے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور دیہی علاقوں میں فوری طور پر سکریننگ کا عمل شروع کیا جائے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے خود کو محفوظ رکھیں اور بلاجواز باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور عوام کو اس موذی مرض کے اثرات سے محفوظ رکھے اور ہمیں مل کر اس وائرس کو شکست دینے کی ہمت عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں