کوئی بھوکا نہ سوئے پولیس کا 5130 مستحق خاندانوں کو اشیاء خورد و نوش مہیا کرنے کے مشن شروع۔

رحیم یارخان ( ) کوئی بھوکا نہ سوئے پولیس کا 5130 مستحق خاندانوں کو اشیاء خورد و نوش مہیا کرنے کے مشن شروع۔ پہلے روز ضلع بھر میں 1500 خاندانوں کو خوراک مہیا کی گئی۔

ڈی پی او منتظر مہدی نے اپنے دفتر میں مستحقین کو خوراک کے تھیلے دے کر افتتاح کیا افسران و اہلکار گھر گھر خوراک پہنچا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق دنیا اور ملک بھر کی طرح روزانہ تازہ روزی روٹی کے روز گار سے جڑے افراد کورونا وائریس کی وجہ سے کئے جانے والے لاک ڈان کی وجہ سے یک دم بے روز گار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وجہ سے ہر گاہ بے روز گاری کی وجہ سے بے تحاشہ خاندانوں کو چولہا جلائے رکھنا مشکل سے ناممکن کی جانب گامزن ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او منتظر مہدی نے کسی کو بھوکا نہ سونے دینے اور غرباء اور مستحقین کا چولہا جلائے رکھنے کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ضلع بھر میں صاحب حثیت اور مخیر حضرات کو اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے کے لیے پکاراجس پر مستحقین کی تھانہ کی سطح پر رجسٹریشن کی گئی ہے اور مخیر حضرات کی مدد سے پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے 5130 خاندانوں کو خوراک مہیا کرنے کا مشن شروع کیا گیا ہے جس میں پہلے روز پولیس نے ضلع بھر میں تقریباً پندرہ سو خاندانوں کو ان کے گھروں میں جا کر 10 سے 12 دنوں کے راشن پر مشتمل تھیلے حوالے کئے ۔ یہ سلسلہ لاک ڈان کے ختم ہونے تک جاری رہے گا اور مستحقین کی رجسٹریشن بھی آپ ڈیٹ ہوتی رہے گی،

ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ جہاں پر ہم عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے دیگر فرائض سر انجام دے رہے ہیں خوراک ایک اہم مسئلہ اور بنیادی ضرورت ہے کوشش ہو گی کی ضلع کی حدود میں کوئی بھوکا نہ سوئے اور ہم اس مشکل گھڑی میں ان کی بھر پور مدد کر سکیں انہوں نے مخیر حضرات کی فراخ دلی پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی تجوریوں کو غربا، مساکین اور ضرورت مندوں کے لیے کھول کر اپنے رب سے بہترین تجارت کی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور دعائیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں