کورونا چھپا دشمن ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اسے شکست دی جا سکتی ہے۔صوبائی وزیر آبپاشی

Dated:29-03-2020
صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ، پاک فوج سمیت تمام ادارے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، کورونا چھپا دشمن ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اسے شکست دی جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف انسدادی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر موجو دتھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ہے آزمائش کی اس گھڑی میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے حکومت نشان عبرت بنا دے گی، ڈاکٹر ز، نرسز،پیرا میڈیکل و دیگر سٹاف ہمارے ہیرو ہیں جواپنی جانیں خطرے میں ڈال کر مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ایرانی زائرین سمیت دیگر متاثرہ ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو ٹریس کرکے مکمل سکریننگ کا عمل ناگزیر ہے تاکہ کور ونا وائرس کے پھیلاﺅ کو ر وکا جا سکے اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ اور تمام قانو ن نافذ کرنیوالے ادارے مزید بہتر انداز سے خدمات سر انجام دیں۔

انہوں ے کہا کہ لاک ڈاﺅن کو مزید موثر بنانے کے لئے تمام ادارے مزید سختی سے کام کریں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے کورونا کے مشتبہ مریضوں سمیت سکریننگ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں