ضلع رحیمیارخان میں کررونا کو فل کنٹرول کر لیا گیا ہے، رہنما تحریک انصاف

رحیم یار خان ( )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، پی ٹی آئی امریکہ کے رہنما چوہدری فاروق وڑائچ ،سابق وائس چیئر مین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی،فلور ملز ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران ، کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر ضلع رحیم یار خان کے مزدور ،دیہاڑی دار طبقہ اور مستحقین کے لیے دل کھول کر عطیات دیئے جس پر ضلعی انتظامیہ،پولیس، دفاعی اداروں کا تعاون مثالی رہا جنہوں نے دن رات ایک کر کے ضلع کی عوام میں اویرنس پیدا کی اور حکومتی احکامات کے مطابق لاک ڈاﺅن پر عمل در آمد کرایا

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں کرونا کو فل کنٹرول کر لیا گیا ہے تاہم احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہے جس کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ِپہلےمحاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں اور محکمہ ہیلتھ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایت پر کرونا سے بچاﺅ کی احتیاط پر عمل کیا جائے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ضلع رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور بلدیہ ملازمین ،پولیس ،محکمہ ریونیو، اور دیگر انتظامی آفیسران ،ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف، پاک فوج، بینکار،چیمبر آف کامرس، تاجران ، اور میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جنہوں نے اس مہم کے کنٹرول میں اہم کردار ادا کیا اور ایک قوم بن کر مقابلہ کیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قوم کی حیات کے لیے قمر بستہ ہیں

انہوں نے مزید کہا کرونا وائرس ملک وقوم کے لئے بہت بڑا امتحان اور خطرہ ہے ان نازک حالات میں شہریوں کو چائیے کہ وہ اپنے اردگرد کے غریب لوگوں کا خیال رکھیں تعاون کریں ان کو گھروں میں راشن پہنچائیں ،تاکہ کرونا جیسے موذی مرض کی وباءسے بچا جا سکے اس وقت سیاست نہیں خدمت کی ضرورت ہے اور جو ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کی کررہے ہیں اگر مزید ضرورت پڑی تو ہمارا جان و مال بھی حاضر ہے ، پریشانی کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کو متحد ہونا ہوگا احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہونا ہوگا حکومت ، آئی ایم ایف اور ایشیائی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کی طرف سے دئیے جانے والے امدادی فنڈ زکو عوام پر ترجیحی بنیادوں پر خرچ کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے دن رات ایک کر رکھا ہے اور عوام کو موئثر انداز میں ریلیف دیا جائےے گا ہم سب کو ملکر کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑناہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں