لاک ڈاؤن اور دفعہ144میں نرمی کے احکامات جاری،،،،،،

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ آمدہ گندم کٹائی سیزن کے باعث حکومت پنجاب نے گندم کی کٹائی اور نقل و حمل آسان بنانے کے لئے لاک ڈاؤن اور دفعہ144میں نرمی کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری کی مرمت و تیار کرنے والی ورکشاپس اور فیکٹریز کو حکومتی احکامات سے استثنیٰ حاصل ہو گا

جبکہ گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آمدہ گندم کٹائی سیزن کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے ہیں جس میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے تمام بنیادی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے گندم کی کٹائی میں استعمال ہونے والی مشینری، زرعی آلات کی تیاری و مرمت کرنے والی فیکٹریز اور ورکشاپس کو کام کرنے کی اجازت ہو گی

جبکہ گندم، باردانہ سمیت دیگر سامان کی نقل و حمل پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی تاہم زرعی آلات تیار و مرمت کرنے والی فیکٹریز، ورکشاپس اورزرعی آلات سمیت گندم کو کھیتوں سے گندم خریداری مراکز پر منتقل کرنے والی گاڑیاں تمام تر حکومتی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں