ڈی پی او فرنٹ لائن پر قانون سب کے لیے برابر,,,,

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او فرنٹ لائن پر قانون سب کے لیے برابر دفعہ 144 کے تحت 300 مقدمات درج 598 اشخاص گرفتار۔

پولیس نے پانچ ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کو 15 دن کا راشن پہنچا دیا۔ ڈی پی او نے شہری علاقوں کے بنکوں میں چھ فٹ فاصلہ قائم کروایا متعدد گاڑیوں کے خلاف ورزی پر کاغذات ضبط۔ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کی مہم میں تیز ترین کارروائیاں عوام کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔

تفصیل کے مطابق لاک ڈان کے پانچویں روز ڈی ی او منتظر مہدی صبح سویرے خود سڑکوں پر نکل آئے جہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور احتیاطی تدابیر کا فقدان دیکھا وہیں گاڑی چھوڑ کر عوام میں چلے گئے اور انہیں حالات کی سنگینی سے آگاہ کیا اور بنک میں عوام کو چھ فٹ کا فاصلہ قائم کرواتے ہوئے بنک انتظامیہ سے ملے اور اس فاصلے کو قائم رکھوانے کے لیے ہدایات دیں اور عوام کا کام تیز ترین طریقہ کار سے نمٹانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے ناکہ بندی پوائنٹس پر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ خود فرائض سرانجام دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کی متعدد گاڑیوں کے کاغذات ضبظ کروا دئیے اور عوام کو بلاوجہ اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں واپس گھروں کو جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ عورتوں اور بچوں کو انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ ساتھ لے کر نہ نکلنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی، ایس ایچ او اے ڈویژن اسداللہ مستوئی اور ایس ایچ او سی ڈویژن کے ہمراہ بھی قانون شکنوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور انہیں اس سلسلہ میں ہدایات دیں۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے گزشتہ پانچ روز کے دوران 301 مقدمات درج کر تے ہوئے 598 اشخاص جو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مستحق تقریباً 500 ہزار خاندانوں کو 15 دن کا راشن پہنچانے کے لیے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی بھر پور کام کیا اور ضلع طول و عرض میں غریب افراد کے گھر گھر پہنچے اور راشن حوالے کیا۔ جس پر عوام نے پولیس کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے مخیر حضرات کی فراخ دلی اور انسانی جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے ایثار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں