پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے ,,,,,,,,,

Dated:01-04-2020
صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں شہر کے مختلف پبلک مقامات بینک، میڈیکل سٹور ، کریانہ شاپس و دیگر کے باہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کئے جانے والے سپرے کا عمل کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ عوام کو اس عالمی وباءسے محفوظ رکھنے کے لئے متحرک ہے اور حکومتی کوششیں اس وقت کامیاب ہوں گی جب عوام اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس وباءکا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار اور عوامی تحفظ پر عمل پیرا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت کی ہدایت پر لاک ڈاﺅن کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہے اور عوام کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کے لئے مکمل آگہی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام پبلک مقامات پر کلورین ملے جراثیم کش پانی کا سپرے کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں