اپنے ہیلتھ پروفیشنلز پر پوری قوم کو فخر ہے, ڈپٹی کمشنر

مورخہ01 ا پریل مارچ 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ کوروناکی وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف قومی فریضہ احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں اور اپنے ہیلتھ پروفیشنلز پر پوری قوم کو فخر ہے۔ڈاکٹرز کی قومی خدمات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پھول بھجوائے ہیں تاکہ ڈاکٹرز و دیگر خدمت گاروں کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ حکومت سمیت پوری قوم آپ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں کورونا آئسولیشن وارڈ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے کورونا کنٹرول روم میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرزو دیگر ہیلتھ سٹاف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پھول پیش کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاواسمیت دیگر ہیلتھ افسران اور ڈاکٹرز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جس محنت و لگن سے آپ لوگ عوام کی خدمت کر رہے ہیں یہ قومی جذبہ لائق تحسین ہے اور پوری قوم کو ڈاکٹرز ودیگر ہیلتھ سٹاف پر فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر اس مشکل وقت سے باہر نکلنا ہے اور کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہ کر حکومت اور اداروں کی کوششوں کا کامیاب بنانے میں ان کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں