پنجاب کے25لاکھ گھرانوں کو 4000روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گے, ڈپٹی کمشنر

مورخہ01 ا پریل مارچ 2020
رحیم یار خان( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے حالیہ لاک ڈاﺅن سے معاشی طور پر براہ راست متاثر ہونے والے گھرانوں کی معاشی کفالت کے لئے پنجاب انصاف پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب کے25لاکھ گھرانوں کو 4000روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ارکان پارلیمنٹ کو پنجاب انصاف پروگرام بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن خان لغاری ، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے میاں محمد شفیع سمیت پاکستان آرمی اور ارکان پارلیمنٹ کے نمائندگان موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پنجاب انصاف پروگرام میں وفاقی حکومت اور حکومتی پروگرام سے امداد حاصل کرنے والے ، سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین، اراضی مالکان، گاڑی مالکان سمیت دیگر مراعات یافتہ طبقہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق گھرانوں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کے لئے ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقہ کے مستحق گھروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے تعلیم یافتہ رضاکار مقرر کریں جو ایسے گھروں میں جاکر ان کی آن لائن رجسٹریشن کریں۔

صو بائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں اس عالمی وباءکے خلاف برسرپیکار ہے اور عوامی تحفظ کے حکومتی فیصلوں سے متاثر ہونے والے گھروں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت ان کی معاشی کفالت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ارکان پار لیمنٹ اپنے حلقوں کے تعلیم یافتہ جوانوں کو متحرک کریں کہ وہ ایسے گھرانوں کی رجسٹریشن میں ان کی معاونت کریں تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں