کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ڈاکٹرز صف اول کے مجاہدین کا کردار ادا کر رہے ہیں،مخدوم مرتضی محمود

رحیم یار خان( )پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران ایم این اے مخدوم مرتضی محمود اور ایم پی اے مخدوم عثمان محمود کے ہمراہ ضلع بھر کے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں صف اول کے مجاہدین کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے رحیم یار خان میں شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر طارق احمد خان اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی سے ملاقات کی ان سے کرونا وائرس کے متعلق صورت حال دریافت کی اور انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

خان پور میں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹرآغا توحید احمد سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی انکے ہمراہ موجود تھے مخدوم سید مرتضی محمود روم سید عثمان محمود اور سردار حبیب الرحمن خان نے خان پور میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔لیاقت پورمیں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹر ندیم سے ملاقات کی اس موقع پر پیپلزپارٹی سٹی لیاقت پور کے صدر جام جاوید لاڑ ابرار حمید گجر اور رائے ثنائاللہ بھی موجود تھے۔

اس دورے میں سید احمد محمود کی چیف کوآرڈینیٹرجام مختار اور رانا وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس کے منتخب نمائندے اور تنظیمی عہدیداران عالمی آفت کی وجہ سے جنم لینے والی اس مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حالات کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے اس سے نہ صرف سندھ میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات میں پہل کی ہے بلکہ پورے ملک میں اس کے عوامی نمائندے اس کی تنظیمیں اور اس کے کارکنان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیے ہوئے ہیں۔انشاء اللہ ہمیں قوم کی حیثیت میں مل کر لڑیں گے چارجنگ جیتیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں