عثمان بزدار نے پونے دو لاکھ افراد کو کو ایک ہی دن میں چار ہزار روپے ٹرانسفر کر کے مخالفین کے پروپیگنڈے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے،ترجمان حکومت

بہاول پور:02/اپریل( ) ترجمان حکومت پنجاب سمیرا ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزدوروں اور دیہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے پونے دو لاکھ افراد کو کو ایک ہی دن میں چار ہزار روپے ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے مخالفین کے پروپیگنڈے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یکم اپریل کو انصاف امداد پیکچ کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جس کے تحت پچیس لاکھ خاندانوں میں ماہانہ چار ہزار روپے کے حساب سے  دس ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے اور یہ امدادی رقم 8070 پر نام،موبائل نمبر،شناختی کارڈ نمبر اور امداد لکھ کر سینڈ کر نے سے ملیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت سمیرا ملک نے بتایا کہ امدادی رقم کی ترسیل کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے اور ایسے افراد جن کے اکاؤنٹ میں دس ہزار روپے ہوں،

ان کا پاسپورٹ بنا ہوا ہویا وہ صاحب جائیداد ہو ں تو ایسے لوگ انصاف امداد پیکج لینے کے حق دار نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہینوں یادنوں میں نہیں بلکہ چند گھنٹوں میں مزدوروں کے اکاؤنٹس میں 87 کڑور روپے ٹرانسفر کر کے قائد اعظم کے قول خدمت،خدمت اور خدمت پر عمل کر کے دیگر صوبائی حکومتوں کے لئے ایک نظیر چھوڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں