کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4ہو گئی، ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے دانشمندانہ فیصلے کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر موجو دتھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اپنے فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کی حفاظت کو پہلی ترجیح دینی ہے جس کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کو دوران ڈیوٹی مکمل حفاظتی آلات اور ان کے استعمال بارے آگہی تسلسل کے ساتھ فراہم کی جائے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کے بروقت فیصلوں کو بھی سراہا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کورونا وائرس کے 139مشتبہ مریضوں کے سیمپلز بھجوائے گئے ہیں جس میں سے دو مزید مثبت آئے ہیں اس طرح ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4ہو گئی ہے جس میں سے ایک مریض جانبحق جبکہ دیگر 3زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے مثبت آنے والے مریضوں کا تعلق بیرون ممالک سے ہے اور ان سے رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کر تے ہوئے ان کی سیمپلز بھجوائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں بیرون ممالک سے آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ سنٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 83کیسز کے نتائج منفی آئے ہیں اور52کے نتائج کا انتظار ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سرویلنس اور سکریننگ کے عمل میںمحکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں