کررونا وائرس سے بھاولپور میں پہلی ہلاکت،،،،،،،

بہاول پور:05/اپریل( )
کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبا ل چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مریض احمد حسن سول ہسپتال بہاول پور میں انتقال کر گیاہے۔

یہ بات انہوں نے آج یہاں سول ہسپتال بہاول پور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے بہاول پور کے شہری احمد حسن بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتائی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن  نے بتایا کہ احمد حسن گذشتہ دنوں عمرہ کر کے واپس آیا تھا۔65سالہ محمد احمد حسن کی طبیعت خراب ہونے پر اس کے ورثاء نے پرائیویٹ کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیاجس پر سول ہسپتال بہاول پور میں مذکورہ شخص کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا اور وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

کمشنر بہاول پور نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے وفات پانے والے احمد حسن کی پوری فیملی کی سکریننگ کی گئی ہے اور ان کی بیوہ اور پوتی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس پر ان کی بیوہ اور پوتی کو گھر میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق شخص احمد حسن کی میت ورثاء کے حوالہ نہیں کی جائے گی بلکہ ایس او پی کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کی جائے گی۔

٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں