کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پوری ٹیم پر عزم ہے، ڈپٹی کمشنر

مورخہ05 اپریل 2020
رحیم یار خان( )صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغار ی نے ڈپٹی کمشنر علی شہزادکے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے قرنطینہ کئے گئے مشتبہ مریضوں کو فراہم کی جانب والی طبی و سماجی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، ریاست علی سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے قرنطینہ سنٹرز میں دستیاب سہولیات اور ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے پوری ٹیم پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سنٹرز پر فرائض کی ادائیگی کرنے والے مشتبہ مریضوں کو سہولیات فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اور محکمانہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے مشتبہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول سمیت دیگر تجویز کردہ قرنطینہ مراکز کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بتایا کہ مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سمیت دیگر سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور عملہ کو حفاظتی کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں