درجن سے زائد تھلسمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ,,,,,,,,

Well Done RYK police
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)جزوی لاک ڈاؤن کے دوران تھلسمیا کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، دفعہ 144 کے باعث لوگوں کا باہر نا نکلنا تھلسمیا کے مریضون کےلیے جہاں وبلا جان بنا وہیں پنجاب پولیس کے نوجوان بھی میدان میں اتر آئے،

ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی کے نائب پی ایس او امجد علی تھلسمیا کے مریضوں کی مشکل حالات میں خون دینے اپنے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے، جہاں درجن سے زائد تھلسمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ کیا اس موقع پر نائب پی ایس او امجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ چھ سال سے اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ تھلسمیا کے مریضوں میں خون عطیہ کر رہے ہیں،

آج بھی اطلاعات موصول ہوئی کے کچھ والدین پریشان ہیں تو میں نے فوری طور پر دوستوں کو اکھٹا کیا اور شیخ زید ہسپتال پہنچ گیا جہاں والدین کی پریشانی دور کرتے ہوئے تھلسمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ بھی دی گیا بچوں کے والدین نے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا,

اپنا تبصرہ بھیجیں