نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کی روک تھام کے لئے قوم کے شانہ بشانہ،،،،،

بہاول پور:07/اپریل( )
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ملتان سکھرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس مسرور عالم کلاچی اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد ندیم کی ہدایات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کی روک تھام کے لئے موجودہ ہیلتھ ایمرجنسی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شاہرات پر سفر کے دوران روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مقررکردہ قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے تحفظ بارے وضع کی گئی ہدایات پر عمل کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اس وبا کے پھیلنے کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ا ن خیالات کا اظہار ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 25اُچ شریف مسرور علی نے آج یہاں موٹروے انٹرچینج اُچ شریف کے مقام پر ڈرائیورحضرات میں سرجیکل ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پولیس کی اولین ترجیح شاہرات پرسفر کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور موجودہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو روڈ سیفٹی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے تحفظ بارے بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر 25مسرور علی کی زیر نگرانی آپریشنل آفیسر محمد افضل اور دیگر افسران و اہلکاران نے اُچ شریف انٹر چینج پر موٹر وے جوائن کرنے والوں میں سرجیکل ماسک تقسیم کئے۔ نیزسینی ٹائزرز کی مدد سے ڈرائیورز سمیت گاڑیوں کے اسٹیئرنگ کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں