احساس پروگرام،12000روپے فی کس نقد امدادکی فراہمی کا عمل جاری۔ڈپٹی کمشنر

بہاول پور:09/اپریل( )
ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے احساس کفالت پروگرام کے پہلے فیز میں نقد امداد دینے کے حوالہ سے 12/BCمیں قائم کیمپ سائیڈز کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات مانیٹرنگ کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سماجی فاصلہ قائم کیا جائے اور ماسک کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کیمپ سائیڈز میں قائم مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا جہاں سے 12000/-روپے فی کس کے حساب سے نقد امدادکی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کیمپ سائیڈز میں آنے والے تمام افراداپنے ہاتھ صابن سے دھوئیں اور سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کیمپ میں تعینات افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ نقد امداد کی فراہمی،سوشل ڈسٹنسنگ اور کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام امور بہتر انداز میں انجام دیئے جائیں۔

انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی احکامات پرمن و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ واضع رہے کہ بہاول پور ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے پہلے فیز میں ایک لاکھ دو ہزار افراد کو 12000/-روپے فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر میں 45کیمپ سائیڈز قائم کی گئی ہیں جہاں 3سے 7بینک کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں