چاروں تحصیلوں میں مزید کفالت امداد پروگرام کیش سنٹرز کا اضافہ

ضلع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں رقم کی تقسیم کو مزید آسان بنانے اور کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں مزید کفالت امداد پروگرام کیش سنٹرز کا اضافہ کر دیا گیا۔

تحصیل رحیم یار خان میں کیشن سنٹرز کی تعداد 5سے7، تحصیل خانپور میں3سے5، تحصیل صادق آباد میں6 سے 10اور تحصیل لیاقت پورمیں3سے بڑھا کر 5کر دی گئی۔ضلع رحیم یار خان میں گذشتہ روز احساس کفالت پروگرام کے تحت14ہزار65خواتین میں16کروڑ94لاکھ82ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کی علی شہزا دکی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم ، عامر افتخار، فاروق احمد، ارشد وٹو نے احساس کفالت مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے خواتین کی سہولت اور کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر مناسب فاصلہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام سنٹرز پر خواتین کے لئے چیئرز فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ وہ با آسانی رقم حاصل کر سکیں۔علاوہ ازیں ضلع میں بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کی کڑی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور کسی بھی سنٹرز یا نجی ایریا سے رقوم کی کٹوتی کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں