بہاول پور کے سرکاری دفاتر، ہسپتال، سکول، بس اسٹینڈز میں کلورین سے واشنگ آپریشن,

بہاول پور:13/اپریل( )
بزدار حکومت کی ہدایت پر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بہاول پور ضلع کے سرکاری دفاتر، ہسپتال، سکول، بس اسٹینڈز اور گلی محلوں میں کلورین اور ڈیٹول ملے محلول کی مدد سے واشنگ آپریشن کیا جا رہا ہے

تاکہ علاقے جراثیم سے پاک ہوں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔ اس سلسلہ میں ریسکیو 1122اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، شعبہ بیرونی مریضاں،جنرل وارڈ، ٹی بی وارڈ، پناہ گاہ، بہاول پور شہر کے کاشف سرور شہید چوک سے محلہ ٹاہلی والا، جلوانہ چوک، محلہ قریشیاں، مین روڈ اور دیگر مقامات پر واشنگ آپریشن کیا۔

اسی طرح ضلع بھر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت کیش امداد کی ترسیل، دکانوں اور گندم خریداری مراکز پر آنے والے افراد کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے جراثیم سے پاک ہوں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔ اس سلسلہ میں ریسکیو 1122اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، شعبہ بیرونی مریضاں،جنرل وارڈ، ٹی بی وارڈ، پناہ گاہ، بہاول پور شہر کے کاشف سرور شہید چوک سے محلہ ٹاہلی والا، جلوانہ چوک، محلہ قریشیاں، مین روڈ اور دیگر مقامات پر واشنگ آپریشن کیا۔

اسی طرح ضلع بھر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت کیش امداد کی ترسیل، دکانوں اور گندم خریداری مراکز پر آنے والے افراد کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں