تائیکوانڈو کھلاڑیوں نےآئسولیشن وارڈز میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کو سلامی پیش کی,

رحیم یار خان( )کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو شیخ زید ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج میں تائیکوانڈو فیڈریشن کے قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بلیک بیلٹس نے سپورٹس کمیونٹی کی جانب سے سلامی پیش کی۔

تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی نمائندگی انٹر نیشنل ریفری اور ممتاز سپورٹس مین شکیل یوسف کر رہے تھے۔تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شیخ زید ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈز میں کورونا کے مثبت مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کو سلامی پیش کی اور پھول دیئے۔اس موقع پر انٹرنیشنل ریفری اور ممبر تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان شکیل یوسف نے کہا کہ ہمیں اپنی انتظامیہ اور ڈاکٹرز پر فخر ہے ہو اپنی جانوں کی پرو ا نہ کرتے ہوئے عوام کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ حکومت کے فیصلے اور انتظامیہ کی جانب سے عملدرآمد اقدامات تمام تر ہماری اور آپ کی حفاظت کے لئے ہیں ہم اپنی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی مدد گھروں میں محدود رہتے ہوئے کر سکتے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کی پوری سپورٹس کمیونٹی اپنے ڈاکٹرز کی خدمات کی متعرف اور انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔اس موقع پر شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سپورٹس کمیونٹی خصوصاً تائیکوانڈر فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں