غیر معیاری اور ناقص کوالٹی کے حامل طبی آلات(پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ) تیار کرنے والوں کا گھیراؤ

Dated:17-04-2020
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کورونا وائرس کے باعث مختلف کمپنیوں کی جانب سے غیر معیاری اور ناقص کوالٹی کے حامل طبی آلات(پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ) تیار کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں

ایسی کوئی بھی کمپنی جو پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے)کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتی اور نہ ہی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(طبی آلات پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ(پی پی ای)، سرجیکل ماسک، گاؤن، ہینڈ سینٹائزرڈ، دستانے وغیر تیار نہیں کر سکتیاور نہ ہی ان غیر منظور شدہ ناقص طبی آلات کا مارکیٹ میں فروخت کے لئے سپلائی کر سکتی ہیں۔ایسے غیر معیاری طبی آلات کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری و نجی اداروں،میڈیکل سٹور و فارمیسی مالکان کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) سے منظور شدہ کمپنیوں کے علاوہ کسی بھی غیر معیاری طبی آلات تیار کرنے والی کمپنی سے خریداری نہ کریں بصورت دیگر سرکاری و نجی ہیلتھ اداروں سمیت میڈیکل سٹورز، فارمیسی مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طبی شعبہ سے منسلک افراد ایسے غیر معیاری طبی آلات تیار کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں