احساس کفالت کیش سنٹرز اور گندم خریداری مراکز پر کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

مورخہ18 ا پریل مارچ 2020
رحیم یا رخان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے حکومت کی جانب سے مستحق گھرانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے جاری احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقوم کی ادائیگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف کیش سنٹرز اور گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر احساس کفالت کیش سنٹرز اور گندم خریداری مراکز پر کئے جانے والے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک ضلع میں1ارب 35کروڑ سے زائد رقم احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ ضلع کے تمام احساس کفالت کیش سنٹرز پر آنے والے افراد داخلی گیٹ پر ہاتھ دہلا کر داخل ہونے دیا جاتا ہے جبکہ تمام سنٹرز پر حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بیٹھنے کا مناسب انتظام ہے جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مستحق افراد کو 12ہزار روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے او رتمام سینٹرز سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مراکز کے دورہ پر محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور میرٹ پر باردانہ چلت کیا جائے اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں 45فیصد سے زائد باردانہ کسانوں کو فراہم کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں