تاریخ۔ 20اپریل 2020
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق افراد میں اربوں روپے کی امداد تقسیم کی جاچکی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کی تقسیم کا شفاف پروگرام پہلے کبھی نہیں آیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ یہ وہ حق ہے جو ریاست مستحق افراد کو لوٹا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم سنٹر کے دورہ کے دوران کہی وزیراعلی عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر خواتین نے سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستحق خواتین نے کہا کہ انتہائی شفاف طریقے سے مالی امداد مل رہی ہے اور ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے شکرگزار ہیں۔
خواتین نے سینٹر میں ہر طرح کی سہولت کی فراہم کی بھی تعریف کی
بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں کا دورہ کیااور کورونا کے مریضوں کیلئے قائم وارڈ کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سہولتوں کا بھی مشاہدہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آئسولیشن وارڈ میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں کو تمام ممکنہ وسائل دے کر بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے
ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کے محسن ہیں اور یہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔بعدازاں
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے دانش سکول چشتیاں کا دورہ کیا اور سکول کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دانش سکول میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور اجلاس سے خطاب میں کہا کہ
چشتیاں سمیت بہاولنگر میں صحت کی سہولتوں کیلئے ضروری وسائل فراہم کریں گے۔پنجاب حکومت چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس کفالت پروگرام ایک تاریخی پیکج ہے جس کے ذریعے مالی امداد کی رقم اصل حقداروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے اجلاس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی کی مشکلات کا احساس ہے۔صوبائی وزراء، منتخب نمائندوں، انتظامیہ اور پولیس نے موجودہ غیر معمولی حالات میں بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے اجلاس میں سیاسی اور انتظامی ٹیم کو شاباش دی۔ اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بہاولنگر کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب خان جدون نے وزیر اعلی پنجاب کو اجلاس میں کورونا کی صورتحال، مریضوں کے علاج معالجے، گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کے اقدامات اور احساس کفالت پروگرام پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زکوۃ وعشر شوکت علی لالیکا، طاہر بشیر چیمہ، شوکت بسرا، بہاولنگر کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز،تحریک انصاف کے ضلعی صدر، جنرل سیکرٹری اور انتظامی و پولیس افسران نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments