گندم کی بین الضلاعی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ۔عبدالعلیم خان

رحیم یارخان: سینئر صوبائی وزیر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا دورہ رحیم یار خان

سینئر صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی ,
سیکرٹری فوڈ محمد وقاص علی محمود، ڈی جی فوڈ سید واجد علی شاہ کی اجلاس میں شرکت
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور پارلیمنٹرینز بھی اجلاس میں شریک

حکومت پنجاب کاشتکاروں سے براہ راست گندم خرید کر رہی ہے ۔صوبہ بھر میں گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے جس سے حالات مزید بہتر ہورہے ہیں۔ گندم کی بین الضلاعی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ۔ دیگر صوبوں سے پنجاب میں گندم لانے پر پابندی نہیں، محکمہ خوراک کے ٹارگٹ پورا کرنےپر گندم دیگر صوبوں کو فراہم کرنے کی اجازت دیں گے ۔صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان

ضلع میں گندم کا ٹارگٹ 1 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا ہے ۔ کاشتکاروں کی سہولت اور کورونا سے تحفظ کے لئے تمام سینٹرز پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ محمد وقاص علی محمود سیکرٹری فوڈ پنجاب

ضلع میں محکمہ خوراک تین تحصیلوں سے گندم خریداری کر رہا ہے ۔ کسانوں سے گندم خریداری کے لئے 20 خریداری مراکز بنائے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک گندم خریداری کا 36 فیصد ٹارگٹ حاصل کر چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

اپنا تبصرہ بھیجیں