پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں

مورخہ27 اپریل 2020
رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں،921کاروباری مراکز و مارکیٹس کا وزٹ کرتے ہوئے 42گرانفروشوں کو69ہزار کے جرمانے جبکہ 2دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیاگیا۔

ماہ صیام میں گرانفروشوں کی جانب سے اشیاء روز مرہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ اور مصنوعی قلت کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع ہذا کے 38پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے69ہزار جرمانہ اور دو افراد کو گرفتار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں کے مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کریں ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ، اپنی تحصیلوں میں موجود کولڈ اسٹوریج میں دستیاب اشیاء کی تفصیلات لیں جبکہ بڑے
ہول سیلرز کے پاس اشیاء روز مرہ کے سٹاک کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سبزی و پھل سمیت اشیاء روز مرہ کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو جرمانے نہیں بلکہ جیل بھیجا جائے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھجوایا جائے اور موثر پیروی کرتے ہوئے ایسے عناصر کی ضمانتیں نہ ہونے دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں