رحیم یارخان ( ) جس مسجد اور عبادت گاہ نے حفاطتی تدابیر کو نظر انداز کیا اس کے خلاف بلا تاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کی صحت اور جان کی حفاظت اول ترجیحی ہے لاک ڈان پر حکومتی اقدمات کو موئثر رکھیں گے۔ عبادت گاہوں اور مساجد کے متظمین ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ادارے اپنا کام بخوبی کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی پی او منتظر مہدی اور ڈی سی علی شہزاد نے سٹی ایریا میں اپنے سرپرائز وزٹ کے دوران مساجد کے دورہ کے دوران کورونا کے سد باب کے لیے کئے جانے والے عملی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مسجد انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ لوگ حکومتی ہدایات اور ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کر رہے ہیں اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ صفوں کے بغیر نماز پڑھنے کے باوجود ایک مختصر عرصہ کے بعد مسجد میں کلورین کا سپرے ضرور کروائیں اور بڑی عمر کے بزرگوں اور کم سن بچوں کو ہر گز مسجد میں نہ آنے دیں اور انہیں پورے خلوص کے ساتھ سمجھائیں کہ جب گورنمنٹ اجازت دے گی تب وہ بھی اس اجتماعی عبادت میں شامل ہوں گے، ڈی سی علی شہزاد نے کہا کہ یہ سب عوام الناس کے وسیح تر مفاد میں کیا جا رہا ہے آپ لوگ پولیس اور دیگر اداروں کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے رکھیں ادارے اپنا کام بخوبی کر رہے ہیں جلد اس عفریت سے نکل کر ہم سب نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے۔ انہوں نے مسجد کے وضو خانے، حال اور دیگر حصوں کا دورہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ عوام اور مساجد انتظامیہ سنجیدگی سے کورونا کے خلاف اقدامات کو موئثر رکھ رہے ہیں۔
ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ پولیس کا فیلڈ سٹاف کورونا کے خلاف ہر اول دستہ ہے اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان پور اڈا پر پولیس پیکٹ پر دن رات ڈیوٹی سر انجام دے کر لاک ڈان اور دفعہ 144 کے نفاذ کو موئثر رکھنے والے اہلکاروں کے ساتھ افطاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈی سی علی شہزاد، ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی، پی آر او انسپکٹر اظہر اقبال، انچارج سکیورٹی حسن اقبال، ایس ایچ او اے ڈویژن اسداللہ مستوئی و دیگر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فورس پر فخر ہے اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کے پولیس فورس خصوصاً فیلڈ سٹاف نے جس طرح کورونا کے خلاف قانون کا نفاذ یقینی بنیا ہے اس پر یہ شاباش کے مستحق ہیں، ڈی سی علی شہزاد نے بھی پولیس فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Load/Hide Comments