والدین کاکوئی نعم البدل نہیں، ڈپٹی کمشنر

رحیمیارخان ( ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہاہے کہ والدین کاکوئی نعم البدل نہیں، باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے،

ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے،والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، اللہ تعالی چوہدری بشیروڑائچ مرحوم کوبلنددرجات عطاء فرمائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری فاروق وڑائچ، حاجی اسجداقبال وڑائچ، چوہدری انصراقبال وڑائچ اورچوہدری آصف اقبال وڑائچ کے والدچوہدری بشیروڑائچ مرحوم کی وفات پراہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی اورمرحوم کی مغفرت کے لیے دعاکی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء رئیس محبوب احمد نے بھی لواحقین سے اظہارتعزیت کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں