شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں نئے ہاوئس جاب آفیسرز کے انٹرویوز

رحیم یارخان( ) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں نئے ہاوئس جاب آفیسرز کے انٹرویو ہوئے 140ہاوئس جاب آفیسرز کو انٹرویومیں سلیکٹ ہونے کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹ میں انکی تعیناتی کردی گئی۔

پرنپسل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن) اورکمیٹی کے دیگر ممبران ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالرحمن، پروفیسر ڈاکٹر مسعودالحق، پروفیسرڈاکٹر نزہت رشید، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر شبیرعالم،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمدکی موجودگی میں میرٹ کی پالیسی کے مطابق انٹرویو ہوئے شیخ زید میڈیکل کالج سے 150سٹوڈنٹ میں سے 140سٹوڈنٹ نے انٹرویو دیے باقی 10طلباء جو امتحان پاس نہ کرسکے اب وہ چھ ماہ بعد امتحان پاس کرکے انٹرویو دے سکیں گے۔جن 140کو ہاوئس جاب دی گئی ہے انکو انکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں 2مئی سے تعینات کردیا گیا ہے اب 4اور5مئی کودودن ان کی میڈیکل کالج میں ٹریننگ ہوگی، جن سٹوڈنٹس نے پرائیویٹ کالجز سے امتحان پاس کیا ہے ان کے 15مئی کو انٹرویو ہونگے اور انکو بھی شیخ زید ہسپتال میں ہاؤس جاب دی جائیگی،

اس موقع پر ڈاکٹر مسعودالحق نے بتایاکہ کرونا وائس کی وجہ سے انٹرویو لینے میں تمام ترحفاظتی انتظامات مکمل کئے گئے طلباء کو مناسب فاصلے پر بٹھایا گیا اور گورنمنٹ کے سارے ایس او پیز کو فالو کیا گیاہے،انہوں نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ہاؤس آفیسر اپنی پوری محنت اورجانفشانی سے اپنا ہاؤس جاب مکمل کریں اور اپنے سینئرز کا احترام کریں اوران سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کو شش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں