رحیم یار خان( ) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن (YCA) کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر معین الدین اختر ملک کی سربراہی میں صدر ڈاکٹر آصف شاہ،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد محمد حیدر (ماہرامراض چشم) ڈاکٹرزاہد محمود، ڈاکٹر ذیشان فیصل،ڈاکٹر فرحان و دیگرعہدیداران کی پرنسپل پروفیسرڈاکٹر طارق احمد(نیوروسرجن) سے ملاقات،مستقل پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اورگلدستہ پیش کیااور انکی مستقل تعیناتی کو شیخ زید میڈیکل وہسپتال کے لیے خوش آئند قراردیا اور اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد نے وفد کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کو اس خطہ کا ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تمام ڈاکٹرزاورہسپتال سے منسلک تمام ملازمین اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیں، مریضوں کے علاج معالجے اور انکو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں ایک اچھا ڈاکٹر اپنے وائٹ کوٹ جو اسکی پہچان ہے اس پرکوئی دھبہ نہیں لگنے دیتا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرناہے وقت کی پابندی اور مریضوں اورانکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک کو اپنا شعاربنایا جائے،انہوں نے کرونا وائرس کے مریضوں کا فرنٹ لائن پر علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹرمعین اختر ملک نے پرنسپل کو یقین دہانی کرائی کے (YCA) اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ہسپتال کی تعیروترقی اور اسکی نیک نامی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر انہوں نے پرنسپل کو بتایاکہ وائی سی اے نے ایمرجنسی وارڈ اورآئی سی یو میں کرونا کے مریضوں کے علاج پرمامور ڈاکٹرز اورعملہ کے لیے 6سوماسک اور 11سو کٹس کا اہتمام کیا ہے جن میں سے میڈیکل وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو یہ کٹس اورماسک فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ آئی سی یو میں کل تک مہیا کردیے جائیں گے اس موقع پر ڈاکٹرشاہ محمد ساغر، ڈاکٹرعبدالماجد خان، ڈاکٹرشفیع محمد ودیگر موجودتھے۔
Load/Hide Comments