رحیم یارخان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم کی بڑی کاروائی شہر وگردونواح میں مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس پر چھاپے 14پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7پٹرول پمپس مالکان کو 170000 روپے جرمانہ عائد جبکہ تین پٹرول پمپس سیل‘
تفصیل کے مطابق 12سال بعد بااثر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کا آغاز شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو شکایات کے انبار ضلع بھر میں پٹرول پمپ مافیا ایسوسی ایشن کی آڑ میں اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ پٹرول دو سے تین روپے مہنگا فروخت کررہے تھے جس پر ڈی سی رحیم یارخان نے نوٹس لیتے ہوئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پٹرول پمپس مالکان کے خلاف مہنگا پٹرول فروخت کرنے اور کم پیمانہ رکھنے پر کاروائیوں کی ہدایت دی جس پر رحیم یارخان اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپہ مار کر کاروائیاں کیں۔
متعدد پٹرول پمپس کو 170000روپے جرمانہ‘جبکہ تین پٹرول پمپس سیل کردیئے۔شہریوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گذشتہ روز ضلعی پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)‘ڈاکٹر جہانزیب لابر‘اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم‘صدر پٹرولیم ایسوسی ایشں ظفر مزاری‘ڈسٹرکٹ آفیسر سول دیفنس محمد اشرف سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام کی جانب سے پٹرول کی حالیہ کم ہونیوالی قیمتوں پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت موصول ہورہی ہیں جس کے باعث انتظامیہ نے ان محرکات کا جائزہ لیا جس کے تحت حکومتی ہدایت اور اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کا ضلع رحیم یارخان میں اطلاق کیوں نہیں ہورہا اور تمام حالات وحقائق کا جائزہ لیتے ہوئے آپ کو یہاں بلایا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ضلع میں پیٹرول کی قیمتوں کے حوالہ سے دیگر اضلاع کی نسبتاً زیادہ فرق کیوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے وہ اوگرا سے متعلق ہیں تاہم آپ اسے تحریری طور پر ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرے ہم آپ لوگوں کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے مگر ضلعی انتظامیہ کسی صورت پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کو اپنا نقصان پورا کرنے کے لئے از خود فیصلوں کا اختیار نہیں دے سکتی لہذا ضلع بھر کے پیٹرول پمپس اوگرا کے مقررکردہ نرخوں پر ہی پیٹرول و ڈیزل فروخت کریں گے بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ذخیرہ اندوزی او رگرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کومقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنا گرانفروشی میں آتا ہے جس پر زیروٹالرنس پالیسی ہے لہذا کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے کے لئے پیٹرول پمپ مالکان حکومتی نرخوں کے مطابق اپنے یونٹس کے میٹرز کو سیٹ کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالہ سے حکومتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کرایا جائے اور عمل نہ کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر کے واضع پیغام کے بعد صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن نے مافیا کا روپ اختیار کرتے ہوئے اجلاس میں موجودضلعی انتظامیہ کے افسران کو تھرٹ کرنا شروع کردیااور ضلع بھرمیں پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دی جو ناکام رہی اور اجلاس ختم ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے پٹرول پمپ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیاجو رات گئے تک جاری رہا۔
Load/Hide Comments