پوری دنیاکی طرح شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں بھی نرسوں کاعالمی دن منایاگیا،

رحیم یارخان( )پوری دنیاکی طرح شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں بھی نرسوں کاعالمی دن منایاگیا، جس میں نرسزکی شعبہ ہیلتھ میں خدمات کوسراہاگیا، ایک چھوٹی اورسادہ پروقارتقریب میں ہیڈنرس میڈم ثمینہ خوشی نے کہاکہ پوری دنیاکے ہسپتالوں میں نرسزکوقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے، ہسپتال میں مریض کے آنے سے لے کراس کے واپس گھرجانے تک ایک نرس ہی اس کی مکمل نگہداشت اوردیکھ بھال کرتی ہے، شعبہ ہیلتھ میں نرسزکاکردارریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتاہے اوربڑی اہمیت کاحامل ہے،
in
ہسپتالوں میں 80فیصدکام نرسزکاہے، اسی لیے اس کوریڑھ کی ہڈی قراردیاہے، ڈاکٹرکاکام صرف مرض کی تشخیص ہے اورادویات کاانتخاب کرتے ہیں وہاں سٹاف نرسزہی کام سنبھالتی ہیں، نرسزکے بغیرشعبہ ہیلتھ نامکمل ہے، انہوں نے کہاکہ آج کل کروناوائرس نے پوری دنیاکولپیٹ میں لے رکھاہے، وہاں سٹاف نرسزہی کروناآئی سی یو، کروناوارڈمیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیردوسروں کی زندگیاں بچانے میں اپناکرداراداکررہی ہیں، جورابطہ نرس کامریض کے ساتھ ہوتاہے وہ کسی اورکے ساتھ نہیں ہوتا، آئیسولیشن میں صرف سٹاف نرس ہی مریضوں کوادویات دیتی ہیں اوران کاپوراپوراخیال رکھتی ہیں، انہوں نے کہاکہ نرسوں کے عالمی دن کے موقع پرمیں تمام نرسوں کوسلام پیش کرتی ہوں، انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان بھرمیں سٹاف نرسزکی بہت کمی ہے اسی طرح شیخ زیدہسپتال میں بھی مریضوں کے حساب سے سٹاف نرسزبہت کم ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد، پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرطارق احمد، ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہسپتال میں نرسزکی کمی کوفوری پوراکریں تاکہ مریضوں کومزیدبہترطبی سہولیات مہیاہوسکیں، اس موقع پرانہوں نے نرسزکے ہمراہ کیک کاٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں