پولیس کورونا کے خلاف فرنٹ لائن فورس ہے، آر پی او

رحیم یارخان ( ) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور زبیر احمد دریشک نے کہا ہے کہ پولیس کورونا کے خلاف فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس احساس پروگرام، رمضان المبارک سکیورٹی، کرائم و امن و امان کی صورت حال کے خلاف ایک ساتھ نبرد آزما ہے۔ پولیس افسران و اہلکار جرات، بہادری اور پوری طاقت کے ساتھ موجودہ صورت حال سے نمٹ رہے ہیں۔ اہلکار اپنی صحت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر برؤے کار لایں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سرکل خان پور کے دوران ایس ڈی پی او آفس میں میٹنگ، تھانہ سٹی خان پور، صدر خان پور کے ملاحظہ کے دوران ڈی ہی او منتظر مہدی، ڈی ایس پی خان پور فرخ جاوید، ایس ایچ او ز سرکل خان پور کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ محکمہ پولیس پر بیک وقت بہت ساری ذمہ داریاں عائد ہیں اور پولیس ان سے عہدہ براہ ہونے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے جا کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ اپنی صحت کا مکمل خیال رکھیں، کورونا سے بچاؤ کے لیے جو ایس او پیز او احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے خلاف فرنٹ لائن فورس ہیں اس لیے ہمیں اپنے آپ کو محفوظ رکھنا ضروری ہے، انہوں نے اس موقع پر اہلکاروں کو رمضان سکیورٹی، احساس پروگرام سکیورٹی یقینی بنانے، جرائم کے خلاف کارروائیوں اور امن و امان کے قیام پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنی کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھیں اور اس میں بہتری کے لیے کوشاں رہیں۔ وہ جب تھانہ جات کے ملاحظہ کے دوران تھانہ میں آنے والے سائلین کی درخواستیں سنیں اور ان پر احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں