گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25/30فیصد کمی کا فیصلہ,سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مورخہ16مئی 2020
رحیم یار خان( )سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے باہمی مشاورت و رضا مندی سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25/30فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے گڈز ٹرانسپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومتی کمی کے فیصلے ثمرات تمام اشیاء روزمرہ کی قیمتوں پر نظر آنے چاہیے جس کا سب سے بڑا ذریعہ گڈز ٹرانسپورٹ ہے لہذا ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

جس پر اجلاس میں موجود گڈز ٹرانسپورٹرز حاجی عبدالعزیز، چوہدری رستم علی، محمد سلیمان خان سمیت دیگر کی مشاورت سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25/30فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گڈز ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اڈوں پر اس فیصلے کے بینرز آویزاں کریں جبکہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 080033444پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں